بالٹی مور،28اپریل(ایجنسی)امریکی شہر بالٹی مورBaltimore میں شدید ہنگامہ آرائی کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ریاست میری لینڈ کے گورنر لیری ہوگن کے مطابق شہر کی کشیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے نیشنل گارڈز کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ ہنگامہ آرائی اس وقت شروع ہوئی، جب لوگ پولیس کی تحویل میں ہلاک ہونے
والے ایک سیاہ فام شخص کی آخری رسومات ادا کر کے واپس آ رہے تھے۔ مظاہرین کے ساتھ تصادم میں پولیس کے پندرہ اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ پولیس کی متعدد گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا گیا ہے۔ شہری انتظامیہ نے بتایا کہ کرفیو صرف رات کے لیے ہے۔ 25 سالہ فریڈی گرے ایک ہفتہ پولیس کی حراست میں رہنے کے بعد انیس اپریل کو کمر میں آنے والے شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا تھا۔